سٹی42: اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارتِ قانون کو جسٹس طارق محمود جہانگیری کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم دے دیا۔ ہائی کورٹ نے جسٹس طارق جہانگیری کو ڈگری تنازعہ کیس میں جج کے عہدے کے لیے نااہل قرار دے دیا۔
ڈگری تنازعہ کیس کی چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل بینچ نے سماعت کی۔ جس میں جسٹس طارق جہانگیری عدالت کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔
ہائی کورٹ نے اپنی ہی عدالت کے ایک جج کی ڈگری جعلی نکلنے کے بعد اس جج کے تقرر کی قانونی حیثیت کے متعلق کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے وزارت قانون کو طارق جہانگیری کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا ۔
ہائی کورٹ نے کہا کہ طارق جہانگیری جج بننے کے وقت ایل ایل بی کی درست ڈگری نہیں رکھتے تھے، ان کی تعیناتی غیر قانونی تھی۔طارق محمود جہانگیری جج کا عہدہ رکھنے کے اہل نہیں تھے۔
دوران سماعت کراچی یونیورسٹی کے رجسٹرار نے ڈگری سے متعلق اوریجنل ریکارڈ پیش کیا۔