سٹی 42: ہربنس پورہ میں تلخ کلامی پراکیڈمی کے باہر 17سالہ نوجوان قتل ہوگیا ۔
پولیس کے مطابق عبداللہ کاچندروز قبل اکیڈمی میں جھگڑاہواتھا،ملزمان نے ساتھیوں کے ہمراہ عبداللہ پر اکیڈمی کے باہر تشدد کیا ۔آہنی راڈ لگنے کے باعث عبداللہ موقع پردم توڑگیا۔
پولیس نے بتایا کہ مقتول عبداللہ ٹریفک وارڈن ملک آصف اعوان کابیٹا ہے،پولیس نے واقعہ میں ملوث 5افراد کو حراست میں لے لیا۔
مقتول کی لاش مردہ خانے منتقل کردی گئی ۔ مزیدتحقیقات جاری ہیں ۔
Stay tuned with 24 News HD Android App