ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یاسمین راشد،شاہ محمود ، عمر سرفراز، اعجاز چودھری،محمود الرشید ؛ مقدر کا فیصلہ جمعہ کے بعد!

Yasmin rashid, May Nine Voplence cases, City42, Anti Terrorist Court Lahore, PTI , Club Chowk, GOR Gate attack case, ATC, verdict , punishment
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین جمالی: پی ٹی آئی کے سینئیر لیڈروں اور کارکنوں کے خلاف لاہور کے کلب چوک جی او آر گیٹ پر 9 مئی 2023 کو  حملہ کرنے کے کیس کا فیصلہ کل جمعہ کے روز دوپہر  2بجے سنایا جائے گا۔
 آج جمعرات کے روز لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9مئی  2023 کو  لاہور کے کلب چوک جی او آر کے گیٹ پر حملہ کے مقدمہ کی سماعت مکمل کی اور  فیصلہ محفوظ کر لیا۔ معزز جج  منظر علی گِل نے اعلان کیا کہ فیصلہ کل جمعہ کے روز  دوپہر  2 بجے سنایا جائے گا۔

ایف آئی آر کے مطابق پی ٹی آئی کے  رہنما حماد اظہر  اس حملے اور توڑ پھوڑ کرنے والے ہجوم کی خود قیادت کر رہے تھے۔ 

نو مئی  کو  پر تشدد حملوں اور سرکاری املاک کی توڑ پھوڑ کے اس مقدمہ کے دوسرے اہم ملزموں میں یاسمین راشد ،شاہ محمود قریشی، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چودھری  اور میاں محمود الرشید  نمایاں ہیں۔کل 33 ملزم ہیں۔

پی ٹی آئی  کے سینئیر رہنماؤں پر  اپنے کارکنوں کو  نو مئی بغاوت، ریاستی اداروں پر پرتشدد حملوں اور فسادات پر اکسانے کا الزام ہے۔

 اے ٹی سی لاہور میں کلب چوک جی او آر کے گیٹ پر حملہ کیس کی آخری سماعت آج جمعرات کو ہوئی۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں آخری سماعت کی۔ ملزموں نے  اپنے حتمی بیانات صفائی قلمبند کروائے۔ ملزموں کے وکلاء نے اپنی حتمی بحث پیش کی ۔حتمی بحث کے بعد عدالت نے مقدمہ کا فیصلہ محفوظ کر لیا ۔

 مقدمہ کے 25 ملزموں کا چالان عدالت کے روبرو پیش کیا گیا تھا ۔ 4 ملزم  ٹرائل کے دوران اشتہاری مفرورملزم قرار دیئے گئے۔

اس اہم مقدمہ میں  56 گواہوں کی شہادتیں ریکارڈ ہوئیں۔

نو مئی 2023 کو لاہور میں منظم  پر تشدد حملوں کے کئی واقعات ہوئے تھے۔ ان میں سے کلب چوک، جی او آر گیٹ پر حملے کا مقدمہ ریس کورس پولیس سٹیشن مین درج ہوا تھا۔  کلب چوک جی او آر گیٹ پر حملہ کی ایف آئی آر کے متن میں تحریر ہے  کہ ملزموں نے کلب چوک جی او آر گیٹ کے سیکورٹی کیمرے توڑے۔انہوں نے پولیس کے وائر لیس سیٹ اور  جی او آر گیٹ کے شیشے بھی توڑ ے۔ملزموں نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچا اور  پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا۔

 آج مقدمہ کی آخری سماعت میں برضمانت اور زیر حراست ملزمان کی حاضری مکمل کی گئی ۔ زیر حراست ملزموں  ڈاکٹر یاسمین راشد ،شاہ محمود قریشی، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چودھری  اور میاں محمود الرشید کی  حاضری مکمل کی گئی ۔