سٹی 42: وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد سے ایل ڈی اے ایونیو ون کے متاثرین کی ملاقات ہوئی ۔
عرصہ دراز سے ایل ڈی اے ایونیو ون کے متاثرین کو ریلیف ملا ، قبضہ مافیا سے واگزار پلاٹ متاثرین میں تقسیم کردیے ۔ ایونیو ون میں زیر التواءقانونی کیسزمیں ایل ڈی اے لیگل ٹیم نے بڑی کامیابی حاصل کی۔
کچھ روز قبل ایل ڈی اے ٹیموں نے ایونیو ون میں گرینڈ آپریشن کر کے 35پلاٹس کلیئر کروائے تھے۔ملاقات میں ایونیو ون کے 35متاثرین کو ایک ایک کنال کے پلاٹوں کے پوزیشن لیٹر دیئے گئے۔
وائس چیئرمین مرغوب احمد نے کہا ایل ڈی اے ایونیو ون سکیم میں ترقیاتی کاموں کی تکمیل اولین ترجیح ہے، ایل ڈی اے نے آپریشن کے دوران 400 مویشیوں کو سوسائٹی سے باہر منتقل کیا۔
ملاقات میں ایل ڈی اے ایونیو ون کے رہائشیوں نے اپنے مسائل بیان کیے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App