سٹی 42: ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کی صدارت میں انسداد پولیو مہم کا جائزہ اجلاس ہوا۔ ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقدہ اجلاس میں پولیو مہم کے تیسرے روز کا جائزہ لیا گیا
سی ای او ہیلتھ نے پولیو مہم کے تیسرے روز کی کارکردگی اور اعدادوشمار پر بریفنگ دی ۔ ڈبلیو ایچ او نمائندگان نے پولیو ٹیموں کی کارکردگی اور فیلڈ مانیٹرنگ پر اظہار اطمینان کیا
لاہور میں 3 روز میں مجموعی 12 لاکھ 94 ہزار 697 بچوں کو قطرے پلائے گئے ۔
ڈی سی لاہور نے کہا گھر پر موجود نہ ہونے والے بچوں کی شرح کو کم سے کم سطح پر لایا جائے۔تمام پرائیویٹ و سرکاری سکولوں میں بچوں کی 100 فیصد ویکسی نیشن یقینی بنائی جائے۔
تمام اسسٹنٹ کمشنرز فیلڈ میں پولیو ٹیموں کی سخت نگرانی اور حاضری یقینی بنائیں ۔پولیو کا خاتمہ ہمارا قومی فریضہ ہے جس کیلئے سب کوملکر کام کرنا ہے۔
