ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ضلعی انتظامیہ کارواں ماہ 27 ہزار تجاوزات کا خاتمہ

 ضلعی انتظامیہ کارواں ماہ 27 ہزار تجاوزات کا خاتمہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:ضلعی انتظامیہ لاہور نے انسداد تجاوزات آپریشنز کی رواں ماہ کی رپورٹ جاری کر دی۔  وزیراعلیٰ مریم نواز کے "ستھرا پنجاب" وژن کےتحت انسدادتجاوزات آپریشنزجاری ہے ۔
ڈپٹی کمشنرلاہورسیدموسیٰ رضاکی زیرنگرانی تجاوزات کےخاتمہ کیلئےبلا ناغہ کارروائیاں جاری ہیں ۔انسداد تجاوزات آپریشنز، اسسٹنٹ کمشنرز، پیرا اور ایم سی ایل کے افسران متحرک ہیں ۔
ضلعی انتظامیہ لاہور نے انسداد تجاوزات آپریشنز کی رواں ماہ کی رپورٹ جاری کر دی۔
دسمبر میں 27 ہزار سے زائد تجاوزات اور 1 لاکھ سے زائد غیر قانونی تشہیری مواد اتارا گیا۔فیلڈ ٹیموںروزانہ کی بنیاد پر بازاروں اور سڑکوں پر سرویلنس  کررہی ہے ۔ دسمبر میں ابتک 1 لاکھ 2 ہزار 309 غیر قانونی اشتہاری مواد بینرز، پوسٹرز اتارے گئے 
ڈی سی نے کہا شہر سے آخری تجاوزات کے خاتمے تک آپریشن بلاتفریق و بلا تعطل جاری رکھا جائے گا، اہم شاہراؤں اور بازاروں سے تجاوزات ہٹا کر ٹریفک کی روانی کو فوری یقینی بنایا جائے،
ستھرا پنجاب وزیراعلیٰ کا مشن ہے جسے ہر صورت کامیاب بنائیں گے۔