ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ، ڈالربھی مزیدسستا  

سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ، ڈالربھی مزیدسستا  
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی استحکام رہااور تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر مزیدسستاہوگیا۔
جمعرات کو کاروبار کے آغاز پرسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی ، پہلا سیشن شروع ہوتے ہی 100 انڈیکس میں 1245 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 71 ہزار 559 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
گزشتہ روز بھی سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا تھا اور کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ ، 70 ہزار 314 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ہوئی ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 7 پیسے کی کمی کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 280 روپے 20 پیسے ہو گئی ہے۔