وسیم احمد: پاکستان انڈر 19ٹیم کا 3 ملکی سیریز،آئی سی سی انڈر19ورلڈکپ کیلئےاعلان کردیا گیا، فرحان یوسف پاکستان انڈر19ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے۔
3ملکی سیریززمبابوےمیں25دسمبرسے6جنوری تک کھیلی جائےگی، 3ملکی سیریزمیں پاکستان،افغانستان اورمیزبان زمبابوےشامل، ورلڈکپ15جنوری سے6فروری تک نمیبیااورزمبابوےمیں کھیلاجائےگا۔
دونوں ٹورنامنٹس 50اوورز فارمیٹ میں کھیلے جائیں گے، پاکستان انڈر 19 سکواڈ میں ایک تبدیلی، عمر زیب، محمد حذیفہ کی جگہ ٹیم میں شامل، پاکستان انڈر19ٹیم 3 ملکی سیریز میں کم از کم 4 میچز کھیلے گی۔
تین ملکی سیریز کا فائنل 6 جنوری کو کھیلا جائے گا، پاکستان انڈر 19 سکواڈ میں فرحان یوسف کپتان، عثمان خان نائب کپتان ہونگے۔
عبدالسبحان، احمد حسین، علی حسن بلوچ، علی رضا سکواڈمیں شامل، دانیال علی خان، حمزہ ظہور، حذیفہ احسن، عمر زیب شامل، مومن قمر، محمد صیّام، محمد شایان، نقاب شفیق، سمیر منہاس بھی سکواڈ کا حصہ ہیں۔