ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب نے پنجاب میں نہروں کی بھل صفائی پراجیکٹ کی منظوری دیدی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے پنجاب میں 15300کنال میل طویل نہروں کی بھل صفائی پراجیکٹ کی منظوری دے دی۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، اجلاس میں محسن نقوی نے پنجاب میں 15300کنال میل طویل نہروں کی بھل صفائی پراجیکٹ کی منظوری دے دی، ساتھ ہی بھل صفائی کاطریقہ کار وضع کرنے کیلئے چیئرمین پی اینڈ ڈی،سیکرٹریزآبپاشی،زراعت اورمائنزپرمشتمل کمیٹی قائم کردی گئی۔ محسن نقوی نے کہا کہ بھل صفائی کی تکمیل سے تین سے چار لاکھ ایکڑ اراضی کو پانی میسر ہوگا۔
اجلاس میں سیکرٹری آبپاشی واصف خورشیدنے دس سال بعد ہونے والی بھل صفائی پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پہلے مرحلے میں منگلاڈیم کی نہریں 26دسمبر سے 13جنوری تک بند ہوں گی۔ دوسرے فیز میں تربیلا ڈیم کی نہریں 13جنوری سے 31جنوری تک بند رکھی جائیں گی۔ 26دسمبر سے پنجاب میں نہروں کی بندش کے بعدتین فیز میں بھل صفائی شروع کی جائے گی۔ جنوری کے پہلے ہفتے سے صوبہ بھر میں بھل صفائی کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔ صوبہ بھر میں LIMSبھل صفائی کی صورتحال کے سٹیلائٹ امیج مہیا کرے گا۔  ایری گیشن مانیٹرنگ ایپ پر روزانہ 10بجے ڈیٹا اپ لوڈ ہوگا۔ بھل صفائی کے دوران پانی چوری کے لئے غیر قانونی چینل ملنے پر پولیس مقدمہ درج کر کے کارروائی کرے گی۔
اجلاس میں صوبائی وزیر عامر میر، چیئرمین پی اینڈ ڈی،ایڈیشنل آئی جی،سیکرٹری زراعت،سیکرٹری اطلاعات، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو،کمشنر اوردیگر حکام بھی موجود تھے۔