عدالت کا پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کو رہا کرنے کا حکم

عدالت کا پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کو رہا کرنے کا حکم
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر شیر افضل مروت کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری نے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کی نظربندی کے خلاف درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں حکومت کی جانب سے خواجہ محسن عباس ایڈووکیٹ نے عدالت میں جواب جمع کرایا۔حکومتی جواب میں کہا گیا ہےکہ شیر افضل مروت کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن ڈپٹی کمشنر نےجاری کیا، ان کی نظربندی کے خلاف درخواستگزار متعلقہ فورم پر رجوع کریں، شیر افضل مروت کی نظر بندی کے خلاف پہلے حکومت کو درخواست دیں، عدالت ان کی نظر بندی کے خلاف درخواست مسترد کرے۔

عدالت نے سرکاری وکیل کے جواب کا جائزہ لینے اور فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا اور شیر افضل مروت کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے ڈپٹی کمشنر کو شیورٹی بانڈ جمع کرانے کے بعد رہائی کا حکم جاری کیا۔

واضح رہےکہ لاہور پولیس نے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کو چند روز قبل لاہور ہائیکورٹ سے واپسی پر تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا تھا۔


 

Ansa Awais

Content Writer