پی ٹی آئی کا "ورچوئل جلسہ"; مفرور اور روپوش رہنما بھی تقریریں کرنے کئلئے سامنے آ گئے

PTI, Online Jalsa, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

پی ٹی آئی کے کئی مفرور اور روپوش رہنما  سوشل ویب سائٹس پر بیک وقت لائیو نشر ہونے والی ویڈیو کانفرنس میں تقریر کرنے کے لئے انٹر نیٹ پر سامنے آ گئے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے یو ٹیوب اور کئی سوشل پلیٹ فارمز  پر بیک وقت نشر  کی گئی  یہ ویڈیو کانفرنس پاکستان تحریک انصاف کےموجودہ چئیرمین گوہر خان کی قیادت میں کی گئی۔  اس سرگرمی میں حماد اظہر اور زرتاج گل سمیت نو مئی کے واقعات میں مطلوب کئی افراد کی تقریریں نشر کی گئیں۔  گوہر خان اور پی ٹی آئی کے دیگر لوگوں کی جانب سے اس سرگرمی کی دو دن تک "آن لائن جلسہ" کی حیثیت سے تشہیر کی گئی تھی۔

اس ورچوئل جلسے میں پارٹی رہنماؤں نےویڈیو لنک کے ذریعے تقریریں  کیں جنہیں  یو ٹیوب، ایکس، فیس بک، انسٹا گرام پر لائیو نشر کیا گیا۔

 تحریک انصاف کے موجودہ چئیرمین بیرسٹر گوہر خان نے اسے پاکستان کی تاریخ کا پہلا ورچوئل جلسہ قرار دیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے ورچوئل جلسے میں پی ٹی آئی  کےرہنماؤں نے شفاف انتخابات کیلئے برابر سیاسی مواقع فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

پی ٹی آئی میں اتوار کے روز ہی شامل ہونے والے قانون دان لطیف کھوسہ نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی خواہش پوری کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ عدلیہ برابر کا انصاف کرے گی، یہ ادارے ہمارے ادارے ہیں، یہ فوج ہماری فوج ہے، آئین میں ان کی حدود و قیود متعین ہیں۔

پی ٹی آئی کے ورچوئل جلسے میں بیرون ملک مقیم شہباز گل اور ذلفی بخاری نے بھی شرکت کی۔