(عابد چوہدری)وحدت کالونی سے شہری عمران کی گاڑی چوری ہو گئی،واردات کی سی سی ٹی وی کے باوجود ملزمان گرفتار ہوئے نہ گاڑی برآمد ہو سکی۔
وحدت کالونی کے علاقے رحمان پورہ سے شہری عمران کی گاڑی چوری ہوئی،سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چوروں نے رات گئے گاڑی چرائی اور فرار ہو گئے،چوروں کو سی سی ٹی وی میں گاڑی چرا کر فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے،پولیس نے شہری عمران کی مدعیت میں واردات کا مقدمہ درج کر لیا،متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ گاڑی کا سراغ ملا نہ ملزمان گرفتار ہوئے۔