ویب ڈیسک : بھارت میں ایک خاتون کے ہاں دو سر والی بچی پیدا ہوئی ہے ، دوسر والی بچی کو دیکھتے ہی لیڈی ڈاکٹر کے بھی ہوش اڑ گئے۔ لوگ دوردرازسے دو سر والی بچی کودیکھنے اسپتال پہنچنے لگے۔
مدھیہ پردیش کے علاقے سرگوان گاؤں میں رہنے والی 24 سالہ پوجا کے شوہر انتو کشواہا اپنی بیوی کو کمیونٹی ہیلتھ سینٹر بڑاملہارا لے کر آئے تھا۔ نارمل ڈیلوری کے ذریعے پوجا نے صبح آٹھ بجے ایک بچی کو جنم دیا۔ تاہم ڈاکٹر لڑکی کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔ نوزائیدہ بچی کے جسم میں دو سر تھے۔
۔ ایک سر نارمل تودوسرا سر لڑکی کے پاؤں کی طرف ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ بچے کے سر کے نچلے حصے میں بال اور آنکھیں، ناک، کان پوری طرح سے تیار نہیں ہوئے ہیں۔ صرف نشانیاں نظر آرہی تھیں۔ بچی کا وزن 3.3 کلو گرام ہے۔ 
دوسروالی بچی کی پیدائش کی خبر جنگ کی آگ کی طرح پھیل گئی اور لوگ دوردراز سے بچی کو دیکھنے کے لئے اسپتال پہنچ رہے ہیں ۔ ضعیف الاعتقاد ہندو اس بچی کی پیدائش کو کلجگ قرار دے رہے ہیں۔
دوسری طرف ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ فی الحال ماں اور بچہ مکمل طور پر صحت مند ہیں۔ ۔ بڑاملہارا میں بچی کی پیدائش کے بعد ڈاکٹروں نے اسے بہتر دیکھ بھال کے لیے چھتر پور ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔