ہمایوں سعید کو دبئی کا گولڈن ویزا مل گیا

Humayun saeed
کیپشن: Humayun saeed
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

گارڈن ٹاؤن (سٹی42) گلوکار واداکار علی ظفر کے بعد پاکستانی سپراسٹار ہمایوں سعید کو بھی دبئی کا گولڈن ویزا مل گیا۔

ہمایوں سعید نے یہ خبر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کی جانب سے گولڈن ویزا ملنے کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا۔ہمایوں سعید نے کہا دبئی کے لوگوں نے ہمیشہ مجھ سے اور میرے کام سے جو محبت کی ہے اس کا مشکور ہوں۔

 اداکار نے مزید کہا وہ اور ان کے اہلخانہ ہمیشہ سے دبئی سے محبت کرتے ہیں اور دبئی میں گزاری گئی چھٹیوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں، ہمایوں سعید نے دبئی کی حکومت اور خاص طور پر دبئی فلم اور ٹی وی کمیشن کا بھی شکریہ ادا کیا۔

 یاد رہے ہمایوں سعید سے قبل علی ظفر اور فخر عالم کو بھی یو اے ای کا گولڈن ویزا جاری ہوچکا ہے۔متحدہ عرب امارات نے نومبر 2020 میں 10 شعبہ جات کے لیے ’گولڈن ویزا‘ دینے کی منظوری دی تھی،گولڈن  ویزا ہولڈر افراد کے پاس 10سال کا رہائشی پرمٹ ہوتا ہے۔