ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری

گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) الیکٹرک گاڑی امپورٹ کرنے والوں اور خریدنے والوں کےلئے بڑی خوشخبری، اب وولٹ کو سی سی میں تبدیل کرکے لاکھوں روپے وصول نہیں کئے جائیں گے،، پنجاب میں رجسٹریشن اور ٹوکن ٹیکس میں بڑا ریلیف دینے کےلئے ایکسائز کے اعلیٰ افسران کی 4رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں ماحول دوست گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے پالیسی وضع کرنے کا حکم دیا گیا ہے، اسی حوالے سے محکمہ ایکسائز نے الیکٹرک گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئےکمیٹی تشکیل دیدی ہے،سیکرٹری ایکسائز کی جانب سے ڈائریکٹر رضوان شیروانی کی سربراہی میں 4 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو الیکٹرک گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے اپنی سفارشات پیش کرے گی۔

ڈائریکٹررضوان شیروانی کا کہنا ہے کہ ماحول دوست گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے مالکان کو رجسٹریشن فیس اور ٹوکن ٹیکس پر بڑا ریلیف دیا جائےگا تاکہ زیادہ سے زیادہ گاڑیاں امپورٹ کرکے رجسٹرڈ کروائی جائیں اور ماحول کو صاف ستھرا بنایا جائے، جبکہ صوبہ بھرمیں ابتک10الیکٹرک گاڑیاں رجسٹرڈ ہوچکی ہیں جن کو پی سی ایس آئی آر لیبارٹری کےسرٹیفکیٹ کے مطابق رجسٹرڈ کیا گیا ہے، سرٹیفکیٹ کے مطابق 53واٹ کو ایک سی سی تصور کرکے رجسٹریشن کی جارہی ہے اور لاکھوں روپے رجسٹریشن وصول کی گئی، نئی قانون سازی کے بعدفیس بالکل معمولی ہوجائے گی۔