ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرسمس کی تیاریاں عروج پر، بازاروں میں خریداروں کا رش بڑھ گیا

کرسمس کی تیاریاں عروج پر، بازاروں میں خریداروں کا رش بڑھ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 ( عفیفہ نصراللہ) زندہ دلوں کے شہرلاہور میں کرسمس کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ بازاروں میں بھی خریداروں کا رش بڑھ گیا جہاں شہریوں کی بڑی تعداد کرسمس کے حوا لے سے خریدوفروخت میں مصروف ہے۔ کرسمس کی تیاریوں کے لیے لاہور کی گنپت روڈ زباں زد عام ہے۔

تفصیلات کے مطابق دسمبر کے آتے ہی کرسمس کی تیاریاں جوش و خروش سے شروع ہو جاتی ہیں۔ دکانوں پر کرسمس ٹری کے لوازمات بھی بڑھ جاتے ہیں کرسمس ٹری پر سجانے کے لیے ننھے سانتا کلاز، ستارے سنہری گھنگرو اور قسم قسم کے تحائف کے ڈبے بھی کھول دیے جاتے ہیں۔ گاہک من مرضی کی چیزیں تلاش کرنے آن پہنچتے ہیں۔

تاہم کہیں کہیں بڑھتی مہنگائی کے باعث سجاوٹی اشیا کی قیمتوں میں بھی اضافہ نظر آیا اور تو اور کچھ گاہک بھی پریشان دکھائی دیے۔ دوسری جانب دکاندار کا کہنا ہے کہ ان سجاوٹٰی اشیا کی مہنگے داموں دستیابی ان کے بس سے باہر ہے موجودہ حکومت کا اس مہنگائی میں خاصا کردار ہے۔

مہنگائی نے اگرچہ خرید متاثر کی ہے مگر مسیحی بھائی اس بار پھر کرسمس بھرپور منانے کے لیے پر عزم ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer