ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  پنجاب یونیورسٹی میں ہاکی میلے کا آغاز ہو گیا

  پنجاب یونیورسٹی میں ہاکی میلے کا آغاز ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 وسیم احمد:  پنجاب یونیورسٹی میں ہاکی میلے کا آغاز ہو گیا، میلے میں مردوں کی 18 اور خواتین کی چھ ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔

ڈیپارٹمنٹ آف سپورٹس سائنسز پنجاب یونیورسٹی کے زیراہتمام ہاکی میلے کا آغاز ہو گیا، اس موقع پر چیف سلیکٹر قومی ہاکی ٹیم منظور جونئیر اور ہیڈ کوچ خواجہ جنید نے ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔ ہاکی میلے کے مہمان خصوصی منظور جونئیر اور خواجہ جنید نے کہا کہ ہاکی کے فروغ کیلئے پنجاب یونیورسٹی کا اقدام قابل تعریف ہے، امید ہے اس میلے سے ٹیلنٹ کو فروغ ملے گا۔

مرد و خواتین کھلاڑیوں نے کہا کہ ایسے ٹورنامنٹ قومی کھیل کو پروان چڑھانے کیلئے اہمیت رکھتے ہیں۔ ہاکی میلہ انیس دسمبر تک پنجاب یونیورسٹی میں جاری رہے گا۔

Shazia Bashir

Content Writer