ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ ماحولیات کی اینٹی سموگ کارروائیاں، 3 سٹیل ملز سیل

محکمہ ماحولیات کی اینٹی سموگ کارروائیاں، 3 سٹیل ملز سیل
کیپشن: City42 - Steel Mills
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعدیہ خان) محکمہ ماحولیات نے لاہور کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے غیر معیاری ایندھن استعمال کرنے والی تین سٹیل ملز سیل جبکہ 9 سٹیل ملز مالکان کےخلاف تھانہ باغبانپورہ میں مقدمات درج کرادیئے۔

 محکمہ ماحولیات ماحول کے تحفظ کیلئے ان ایکشن، انسپکٹر ساجد علی اور محمد حسنین نے بھینی روڈ شادی پورہ میں چھاپہ مار کر غیر معیاری ایندھن استعمال کرنے والی تین سٹیل ملز کو سربمہر کردیا۔ مومن پورہ روڈ اور بھینی روڈ پرغیر معیاری ایندھن استعمال کرنے اور کار سرکار میں مداخلت پر 9 افراد کے خلاف تھانہ باغبانپورہ میں مقدمات درج کرادیے گئے جبکہ پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار بھی کرلیا۔

مقدمات فضائی آلودگی کے اخراج اور کارسرکار میں مداخلت پر دفعہ 188، 268 اور 278 کے تحت درج کیے گئے ہیں۔ سیل ہونے والی ملوں میں تنویر سٹیل مل بھینی روڈ، محمود سٹیل مل بھینی روڈ اور الحمدیہ سٹیل مل شادی پورہ شامل ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer