موچی گیٹ پولیس کا جعلی کاسمیٹکس بنانے والے کارخانے پرچھاپہ

موچی گیٹ پولیس کا جعلی کاسمیٹکس بنانے والے کارخانے پرچھاپہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) موچی گیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےجعلی کاسمیٹکس اور شیمپو بنانے والا کارخانہ پکڑ لیا، ملزمان چائینہ سے مال منگوا کرشاہ عالم مارکیٹ میں سپلائی کرتے تھے۔

موچی گیٹ پولیس نے جعلی کاسمیٹکس بنانے والے کارخانہ پرچھاپہ مار کر ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان چائینہ سے مال منگواتے تھے۔ برینڈز کے جعلی شیمپو اور کاسمیٹکس بنا کر شاہ عالم مارکیٹ میں سپلائی کرتے تھے۔ خفیہ اطلاع ملنے پر ملزمان کو گرفتارکیا گیا۔

ملزمان میں جمیل، منیر اور نعمان شامل ہیں۔ ملزمان کا کہنا تھا کہ وہ ایک ماہ سے زائد عرصے سے جعلی اشیاء بنا کر شاہ عالم مارکیٹ میں سپلائی کرتے تھے۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں جعلی شیمپو، جعلی کاسمیٹکس اور مشینوں سمیت شیمپو کی خالی بوتلیں برآمد کر کے کاپی رائٹس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مزید دیکھئے: