ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جماعت اسلامی کا احتجاجی دھرنے کو تیسرا روز: پیٹرول لیوی ختم اور بجلی سستی کا مطالبہ

جماعت اسلامی کا احتجاجی دھرنے کو تیسرا روز: پیٹرول لیوی ختم اور بجلی سستی کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: جماعت اسلامی کا احتجاجی دھرنا تیسرے روز بھی جاری ہے ۔ پیٹرول لیوی ختم اور بجلی کی  قیمتوں میں  کمی کا مطالبہ   کیا جا رہا ہے ۔

چیرنگ کراس پر جاری دھرنے میں خواتین کارکنان کی کثیر تعداد شریک ہے ۔ جماعت اسلامی احتجاجی دھرنے میں چیرنگ کراس ٹریفک کے لیے مکمل بند  کیا گیا ہے ۔ 

ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے متبادل راستہ اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ۔ 

احتجاجی دھرنے میں لیاقت بلوچ،ضیاء الدین انصاری ،جاوید قصوری ،احمد سلمان بلوچ سمیت قائدین بھی موجود ہیں ۔ 

جماعت اسلامی کا موقف ہے کہ مطالبات کی منظوری  تک احتجاجی دھرنا جاری ہے گا۔