ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی اسلام آباد ہائی کورٹ کو بشری بی بی اور بانی کو ضمانت بھی دے دینی چاہئیے: علیمہ خان

راولپنڈی اسلام آباد ہائی کورٹ کو بشری بی بی اور بانی کو ضمانت بھی دے دینی چاہئیے: علیمہ خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: علیمہ خان نے کہا راولپنڈی اسلام آباد ہائی کورٹ کو بشری بی بی اور بانی کو ضمانت بھی دے دینی چاہئیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہم نے سپریم کورٹ میں بیان دیا ہے کہ ہم  میڈیا سے بات نہیں کریں گے ۔ 

 علیمہ خان  نے داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا راولپنڈی اسلام آباد ہائی کورٹ کو بشری بی بی اور بانی کو ضمانت بھی دے دینی چاہئیے

علیمہ خان نے کہا سپریم کورٹ نے جو ریلیف دیا ہے، اب بانی ہسپتال جائیں گے جو گزشتہ 8 مہینے سے ہم مطالبہ کرہے تھے، جی آج نورین نیازی کی ملاقات کرائی جائے گی

صحت کے اوپر سیاست تو نہیں ہورہی ہم تو بہنیں ہیں ان کی صحت پر بات کرتی ہیں۔انصاف مل رہا ہے، انصاف نہ ملے تو تنقید ہوتی ہے آپ کو پتا ہے پہلے اسلام آباد ہائی کورٹ اور عدالتوں نے کیا کیا ہے،اس میں کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے۔آپ کو کس نے کہا مجھے ریلیف مل رہا ہے۔ہم تو ابھی اے ٹی سی سے ہی آرہے ہیں۔ابھی میرے کیس میں ہمارے طرف سے گواہ پر جرح ہونی ہے۔ہم نے تو کہا تھا کل ہی کرلو لیکن انھوں نے کہا تیاری کرنی ہے۔

اگر بانی کو ریلف ملا ہے تو بشری بی بی کے تو چارجز کمزور ہیں۔جیسے بانی کو ریلیف ملا ہے بشری بی بی کو تو پہلے مل جانا چاہئیے تھا۔ہمیں تحریری طور پر دینے کی کوئی ضرورت نہیں ہم نے سپریم کورٹ میں بیان دیا ہے۔ہم لوگ باہر آکر میڈیا سے بات نہیں کریں گے۔