ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہائیکورٹ: مغویوں کی بازیابی، پولیس نے عدالت میں پیش کر دیا؛ کیسز نمٹا دیے گئے

ہائیکورٹ: مغویوں کی بازیابی، پولیس نے عدالت میں پیش کر دیا؛ کیسز نمٹا دیے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : مبینہ مغویوں کی بازیابی سے متعلق ہائیکورٹ میں مختلف کیسز کی سماعت ہوئی۔پولیس نےمغویوں کو بازیاب کرکے عدالت کے روبرو پیش کردیا۔ عدالت نےمغویوں کی بازیابی کی تصدیق کےبعد کیسز نمٹا دیئے۔

جسٹس غلام سرورنہنگ نے کیسز کی سماعت کی۔ دورانِ سماعت پنجاب حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل ملک عمر طاہرپیش ہوئے اور پولیس کی جانب سےمبینہ مغویوں کی بازیابی سےمتعلق رپورٹس عدالت میں پیش کیں۔سماعت کے دوران ایس ایچ او سرگودھا روڈفیصل آباد، ایس ایچ اوبھلوال اور ایس ایچ اوبدیانہ سیالکوٹ بھی عدالت کےروبرو پیش ہوئے۔

 پولیس افسران نےمغویوں کی تلاش، بازیابی اور انہیں عدالت میں پیش کیے جانے سے متعلق کارروائی سے آگاہ کیا۔عدالت نےپولیس رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد مبینہ مغویوں کی بازیابی اور انہیں عدالت میں پیش کیے جانے پر درخواست گزاروں کی جانب سے دائر کیسز نمٹا دیے۔

Ansa Awais

Content Writer