اسرار خان:لاہور کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ وحدت کالونی کی مختلف آبادیوں میں رات 10 بجے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔
علاقہ مکینوں کے مطابق طویل بجلی بندش کے باعث معمولات زندگی متاثر ہو رہے ہیں، جبکہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے پانی کی قلت کا مسئلہ بھی پیدا ہوگیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی مسلسل بندش سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ مکینوں نے لیسکو حکام سے فوری نوٹس لینے اور بجلی کی فراہمی بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم کرکے بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔