ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: چوہنگ میں داماد نے بیوی، ساس، سسر اور سالےکو قتل کر نے کے بعد خودکشی کر لی

لاہور: چوہنگ میں داماد نے بیوی، ساس، سسر اور سالےکو قتل کر نے کے بعد خودکشی کر لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین )چوہنگ میں داماد کی سسرالیوں پر فائرنگ، 4 افراد قتل فائرنگ سے ملزم کی بیوی، ساس، سسر اور سالا جاں بحق ہوگئے ۔

  تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ چوہنگ میں عمران شوکت نے سسرالیوں پر فائرنگ کر دی، پولیس فائرنگ سے سمیعہ بی بی، علی خان، ذیشان خان اور شمائلہ بی بی جاں بحق ملزم نے واردات کے بعد اپنے سر میں فائر مار کر خودکشی کرلی۔

   ملزم عمران شوکت کی 6 ماہ قبل سمیعہ بی بی سے شادی ہوئی تھی، پولیس سمیعہ بی بی شادی کے بعد اپنے والدین کے گھر رہ رہی تھی۔

  پولیس کے مطابق  ملزم بیوی سمیعہ بی بی کو اپنے ساتھ لے جانا چاہتا تھا، ملزم رائفل لے کر صبح سویرے سسرال پہنچا۔

   برکت کالونی چوہنگ میں صبح پونے 6 بجے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ۔ملزم نے بیوی کے سر میں فائر کیا۔

  ملزم نے سسر علی خان کو چھاتی میں گولی ماری ، سالے ذیشان خان کو کمر میں فائر مارا گیا،  ساس شمائلہ بی بی بھی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئی ۔

  پولیس فائرنگ کے بعد ملزم عمران شوکت نے خودکشی کرلی، پولیس چوہنگ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔