سٹی 42 : شمالی علاقہ جات بلخصوص گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی صورتحال کے باعث متعدد سڑکوں کو نقصان پہنچا ہے۔ این ڈی ایم اے نے ممکنہ موسمی صورتحال اور سڑکوں کی بندش کے حوالے سے سفری سرگرمیوں کے لیے الرٹ جاری کر دیا ۔
این ڈی ایم اے کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ کے باعث تورغرروڈ 120، بٹگرام روڈ 140، شانگلہ روڈ160اورلوئر کوہستان روڈ180پر گاڑیوں کا داخلہ بند کردیا گیا ہے، جبکہ تتا پانی روڈ 320 تا 360، گلگت روڈ 400تا 420، ہنزہ روڈ 530 قراقرم ہائی وے ٹریفک کے بند کردی گئی ہے۔ اس کے علاوہ جسر روڈ اور مینگورہ سوات روڈ کے متعدد مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کا خطرہ ہے۔ سیاح حضرات ان راستوں پر سفر سے اجتناب کریں ۔
جاری کردہ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ گانچھے میں سرمو پل، جبکہ شیوک میں سالتوروپل متاثر ہونے کے باعث سڑکیں بند، کوئی متبادل راستہ نہیں۔ سکردو میں باغیچہ کے لیے غیر محفوظ متبادل سڑک موجود لیکن سفر سے اجتناب کریں ۔ جسر میں آستک پل متاثر ہونے کے باعث سڑک بند ہے، جس کا کوئی متبادل راستہ نہیں، جبکہ دیان سے غذر،تھلے بروق سے غذرکے راستے بندکوئی متبادل نہیں ۔ اس کے علاوہ شندور، خلتی، دین اور اشکومن روڈز بھی شدید متاثر ہوئے ہیں جن کے راستے بند ہیں۔
ہوپر سے نگر، گلمت سے گوجال اورگلگت سے جگلوٹ کی سڑکیں بھی متاثر،کوئی متبادل نہیں۔ استور میں چلم روڈبند متبادل راستہ بذریعہ دیوسائی ہے۔ تھنگل نالہ سے شگر اورسکردومیں کرگل سے خرمنگ کے راستے بھی ٹریفک کے لیے بند ہیں۔
شمالی علاقہ جات میں متاثرہ سڑکوں پر سفر سے گریز کریں اور متبادل، غیر محفوظ راستوں پر سفر سے باز رہیں، اپنی اور اپنے پیاروں کی حفاظت یقینی بنائیں۔ متعلقہ اداروں کی ہدایات پر عمل کریں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔