ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رانا ثنااللہ خان کو پنجاب اسمبلی سے سینیٹ کی جنرل نشست پر ٹکٹ مل گیا

Rana Sana Ullah, City42, Mian Nawaz Sharif, Khwaja Saad Rafiq, Choudhry Ijaz Hussein , PTI
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پاکستان مسلم لیگ ن نے رانا ثنااللہ خان کو پنجاب اسمبلی سے سینیٹ کی جنرل نشست پر ٹکٹ جاری کر دیا ہے۔

پی ٹی آئی کے سابق سینیٹر اعجاز چوہدری کی نااہلی سے خالی ہونے والیسینیٹ کی  نشست پر انتخاب 9 ستمبر کو ہوگا۔ اعجاز چوہدری کو انسداد دہشتگردی عدالت نے دس سال قید کی سزا سنیا دی ہے جس کے ساتھ ہی وہ کسی بھی اسمبلی کی رکنیت کے لئے نا اہل بھی ہو گئے ہیں۔ 

پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) نے پیر کو وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ خان کو پنجاب اسمبلی کی جنرل نشست کے لیے سینیٹ کا ٹکٹ جاری کر دیا۔

رانا ثنا اللہ 8 فروری 2024 کے جنرل الیکشن میں فیصل آباد سے اپنی نشست ہار گئے تھے۔ انہیں وزیراعظم شہبز شریف نے اپنا مشیر بنا لیا تھا، اب انہیں سینیٹ میں لانے کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ 

14 اگست کو، مسلم لیگ (ن) کے سپریمو نواز شریف نے آئندہ ضمنی انتخابات میں تین حلقوں کے لیے پارٹی امیدواروں کے بارے میں مشاورت مکمل کی تھی، لاہور، وزیر آباد اور میانوالی میں سٹریٹجک تبدیلیوں کے درمیان اہم ناموں کو حتمی شکل دی گئی۔ اس مشاورت مین یہ طے ہوا کہ  وزیرآباد میں احمد چٹھہ کی نا اہلی سے خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشسست پر  بلال تارڑ مسلم لیگ ن کی نمائندگی کریں گے۔ 

لاہور: سعد رفیق نے پیشکش قبول نہیں کی
لاہور میں پارٹی قیادت نے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق کو میدان میں اتارنے پر غور کیا تھا تاہم انہوں نے مبینہ طور پر اس پیشکش کو  قبول کرنے سے معذرت کر لی۔ ان کی جگہ رانا مشہود احمد خان کو حلقے کے لیے نامزد کرنے کے لیے مشاورت جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف آئندہ انتخابات میں خواجہ سعد  رفیق کو سینیٹ میں لانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

 

میانوالی: مقامی رہنماؤں کے نام  زیر غور
میانوالی کے لیے مسلم لیگ ن نے دو بلدیاتی امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا ہے۔ آنے والے دنوں میں حتمی بات چیت متوقع ہے، جس میں انتخابی امیدوار کا اعلان الیکشن کمیشن کی نامزدگی کی آخری تاریخ سے قبل کیا جائے گا۔

29 جولائی کو، الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے تین اہم حلقوں این اے 129 لاہور، این اے 66 وزیر آباد اور پی پی 87 میانوالی میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کیا اور پولنگ 18 ستمبر کو ہوگی۔