قہصر کھوکھر: حکومت نے لاہور شہر میں پبلک کی سہولت میں اضافہ کے لئے ایک اور انقلابی اقدام کر دیا۔
لاہور شہر کے مرکز مین واقع انتہائی مصروف کاروباری علاقوں پرانی اورنیو انارکلی ،نیلا گنبد اور بخشی مارکیٹ کو پیڈسٹل ایریا بنایا جا رہا ہے۔ ان علاقوں میں صرف پیدل آمد و رفت کی اجازت ہو گی اور گاڑیوں کا داخلہ ممنوع ہوگا۔
حکومت نے ان مصروف کاروباری مراکزی کی سڑکوں پر دن بھر ٹریفک جام رہنے، پیدل چلنے والوں، حاص طور سے عورتوں کو سڑکوں پر پیدل چلنے میں سخت مشکلات پیش آنے اور تاجروں کو بھی مسئال رہنے کی وجہ سے سے اہم قدم اٹھایا ہے۔
حکومت نے شاہدرہ کمپلیکس کی تزئین و آرائش کیلئے 80کروڑ روپے منظور کئے ہیں۔
لاہور قلعہ کی تزئین و آرائش کیلئے بھی 37 کروڑ روپے کی منظور ی دے دی گئی ہے۔
پی اینڈ ڈی بورڈ کی جانب سے ان منصوبوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
والڈ سٹی اتھارٹی کی جانب سے اب ان کاموں کے لئے نئے ٹینڈر جاری کیے جائیں گے