سٹی42: اسرائیل میں لاکھوں لوگوں کے سڑکوں پر آ کر غزہ جنگ روکنے کے لئے احتجاج کا وزیراعظم نیتن یاہو پر کوئی اثر نہیں ہوا، احتجاج کرنے والے یرغمالیوں کی زندہ واپسی کے لئے مذکرات کرنے پر زور دینےکےلئےہڑتال کر رہے تھے اور نیتن یاہو اس احتجاجی ملک گیر ہڑتال کو یرغمالیوں کی واپسی میں رکاوٹ قرار دے رہے تھے۔
احتجاج کرنے والے شہریوں کی شدید سرزنش کرتے ہوئے، نیتن یاہو نے کہا کہ ہڑتال 'ہمارے یرغمالیوں کی رہائی کو دور کر رہی ہے'
اسرائیل کی نیوز آؤٹ لیٹ ٹائمز آف اسرائیل نے رپورٹ کیا، " جیسا کہ ملک بھر میں اسرائیلی سڑکیں بلاک کر رہے ہیں اور غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی کے لیے معاہدے کا مطالبہ کر رہے ہیں، وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ ملک گیر ہڑتال حماس کے ساتھ جنگ بندی کا امکان کم کر رہی ہے۔"
نیتن یاہو نے عوامی ہڑتال کی مذمت کرنے کے لئے اپنی اتحادی حکومت کی کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس کا فورم استعمال کیا، اجلاس میں نیتن یاہو نے کہا، "وہ لوگ جو آج حماس کو شکست دیئے بغیر جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے ہیں، وہ نہ صرف حماس کی پوزیشن کو سخت کر رہے ہیں اور ہمارے یرغمالیوں کی رہائی کو دور کر رہے ہیں، بلکہ وہ اس بات کو بھی یقینی بنا رہے ہیں کہ 7 اکتوبر کے مظالم اپنے آپ کو بار بار دہرائیں گے،" وہ ہفتہ وار کابینہ کے اجلاس کے آغاز میں کہتے ہیں، "اور یہ کہ ہمارے بیٹوں اور بیٹیوں کو ایک نہ ختم ہونے والی جنگ میں بار بار لڑنا پڑے گا۔"
یروشلم میں وزیر اعظم کے دفتر کی طرف سے جاری کئے گئے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ "ہمارے یرغمالیوں کی رہائی پر پیش رفت کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ غزہ اسرائیل کے لیے مزید خطرہ نہیں رہے گا، ہمیں مشن کو مکمل کرنا ہوگا اور حماس کو شکست دینا ہوگی۔"
"یہ بالکل وہی کابینہ کا فیصلہ ہے جو گزشتہ ہفتے منظور کیا گیا تھا۔ ہم اس پر عمل درآمد کے لیے پرعزم ہیں،" نیتن یاہو نے " غزہ شہر کو فتح کرنے" کے لیے سیکیورٹی کابینہ کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا۔ دراصل اس فیصلہ نے ہی اتوار کے روز ہوئی ملک گیر ہرتال کی ہڑتال کی کال کو جنم دیا۔
اتوار کی عام ہڑتال 'اکتوبر کونسل' کی طرف سے منظم کی گئی تھی، جو یرغمالیوں کے خاندان کے کچھ افراد اور 7 اکتوبر 2023 کو حماس کی قیادت میں ہونے والے قتل عام کے ساتھ ساتھ یرغمالیوں اور لاپتہ خاندانوں کے فورم کے ساتھ شروع ہونے والی لڑائی میں ہلاک ہونے والوں کے سوگوار رشتہ داروں کی نمائندگی کرتی ہے۔ منتظمین نے کل رات کہا کہ وہ دن بھر تقریباً دس لاکھ افراد کو تل ابیب کے ہوسٹیجز اسکوائر پر احتجاج کیلئے بلانے کے لیے تیاری کر رہے ہیں، اور دسیوں ہزار افراد اسرائیل بھر میں سینکڑوں دیگر مقامات پر سرگرمیوں میں شامل ہونے کے لیے تیار ہیں۔
نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ حماس نے غزہ میں جنگ کے خاتمے کے لیے اسرائیل کی شرائط سے انکار جاری رکھا ہوا ہے: "ہم نہ صرف اس بات پر اصرار کرتے ہیں کہ حماس کو غیر مسلح کیا جائے، بلکہ یہ بھی کہ اسرائیل کسی بھی دہشت گرد گروہ کی طرف سے دوبارہ مسلح کرنے یا تنظیم کی کسی بھی کوشش کے خلاف مسلسل کارروائی کے ذریعے وقت کے ساتھ ساتھ اس پٹی(غزہ) کو غیر فوجی علاقہ بنائے۔"
نیتن یاہو نےاس بات پر زور دیا کہ حماس چاہتی ہے کہ اسرائیل غزہ سے مکمل طور پر نکل جائے، جس میں غزہ-مصر کی سرحد پر فلاڈیلفی کوریڈور اور غزہ کے اردگرد سیکیورٹی کا دائرہ بھی شامل ہے۔ اس سے حماس کو دوبارہ منظم ہونے، دوبارہ مسلح کرنے اور ہم پر دوبارہ حملہ کرنے کا موقع ملے گا۔
لبنان کا رخ کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ حزب اللہ کے جنگجوؤں اور راکٹ لانچروں کے خلاف جاری حملے "جنگ بندی معاہدے کے مطابق ہیں۔"
نیتن یاہو نے مزید کہا، "اس معاہدے کے تحت، ہم کسی بھی خلاف ورزی اور حزب اللہ کی طرف سے دوبارہ مسلح کرنے کی کسی بھی کوشش کو فائر کے ساتھ نافذ کرتے ہیں۔"