سٹی 42:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا سنٹر کوٹ عبدالمالک اور پاسپورٹ آفس شاہدرہ کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہریوں کے مسائل کا جائزہ لیا اور سہولیات بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔
نادرا سنٹر کوٹ عبدالمالک دفتر تزئین و آرائش کی وجہ سے بند تھا، جس کی وجہ سے شہریوں کو لمبی قطاریں لگانا پڑیں اور دو موبائل وین موجود ہونے کے باوجود انٹرنیٹ ڈاؤن تھا۔
وزیرداخلہ نے سسٹم ڈاؤن ہونے اور ہیلپ لائن پر مناسب رہنمائی نہ ملنے کی شکایات سنی اور فوری حل کے احکامات دیے، محسن نقوی نے ہدایت کی کہ انٹرنیٹ کا مسئلہ جلد حل کیا جائے اور ہر سنٹر سے شناختی کارڈ بنوانے کی سہولت یقینی بنائی جائے۔
پاسپورٹ آفس شاہدرہ میں وزیرداخلہ نے شہریوں کے مسائل سنے اور پاسپورٹ بنوانے کے عمل اور ڈلیوری میں تاخیر کی شکایات کا جائزہ لیا، انہوں نےکاپاسپورٹ آفس میں فائلیں وکاغذات دیکھ کربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہرسنٹرسےشناختی کارڈبنوانےکی سہولت موجودہے،شہریوں کو مختلف سنٹرز کے چکر لگوانا ناقابل قبول ہے اور تمام ریکارڈ کو فوری آن لائن کیا جائے۔
وزیر داخلہ نے حکم دیا کہ پاسپورٹ کی ڈلیوری مقررہ مدت میں یقینی بنائی جائے اور شہری کسی بھی پاسپورٹ سنٹر سے سہولت حاصل کر سکیں۔ کوٹ عبدالمالک کے سنٹر کو جلد فعال کرنے کی بھی ہدایت دی گئی۔