ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 لاہورچیمبرکاخیبرپختونخواکےمتاثرین کیلئے25لاکھ روپےکااعلان

 لاہورچیمبرکاخیبرپختونخواکےمتاثرین کیلئے25لاکھ روپےکااعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 خان شہزاد:لاہور چیمبر نے خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرین کے لیے 25 لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کر دیا۔

صدرلاہورچیمبرمیاں ابوذرشادکی جانب سےذاتی طورپر5لاکھ روپےعطیہ دیا گیا،مجموعی طورپر30لاکھ روپےکاہنگامی فنڈقائم کردیاگیا،ابتدائی طورپر10لاکھ کی ادویات خیبرپختونخوابھجوائی جائیں گی،باقی رقم سےکھانےپینےکی اشیا،کپڑےاورضروری سامان فراہم کیاجائیگا،صدرلاہورچیمبرکی کاروباری برادری سےبھرپورتعاون کی اپیل کی گئی۔

 صدرلاہورچیمبر ابوذر شاد  کا کہنا تھا کہ یہ وقت پاکستانی بننے اور متحد ہوکر خدمت کرنے کا ہے،متاثرین کیلئےکم ازکم 1کروڑروپےبھجوانےکی کوشش کی جائےگی،خیبرپختونخواکےبھائی بہنوں کی تکلیف نےہمیں بھی بےچین کررکھاہے۔

  صدرلاہورچیمبر ابوذر شاد اپیل کی کہ  تاجربرادری عطیات اورصدقات لاہورچیمبرکےذریعےمتاثرین تک پہنچائیں۔