ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سانحہ 9 مئی،سابق ارکان اسمبلی کی نااہلی کے خلاف  سماعت،دلائل طلب

سانحہ 9 مئی،سابق ارکان اسمبلی کی نااہلی کے خلاف  سماعت،دلائل طلب
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : سانحہ 9 مئی کے سزا یافتہ سابق اراکین اسمبلی کی نااہلی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں سماعت، سزا یافتہ سرنڈر کئے بغیر کیسے عدالتوں سے رجوع کرسکتا ہے ، عدالت نے درخواستوں کے قابل سماعت ہونے پر کل دلائل طلب کرلیے ۔

جسٹس خالداسحاق نےسابق ایم پی اےاحمدخان بھچر، جنید افضل ساہی اورسابق ایم این اے احمد چٹھہ کی درخواستوں پرسماعت کی، پنجاب حکومت کی نمائندگی اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل محمد عثمان خان نے کی، جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل نصراحمد مرزا پیش ہوئے۔ درخواستگزاروں کی طرف سے شہزاد شوکت ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل اورالیکشن کمیشن کے نمائندوں نے مؤقف اختیارکیا کہ یہ درخواستیں قابلِ سماعت ہی نہیں، کیونکہ سپریم کورٹ کے فیصلے اس حوالے سے پہلے سے موجود ہیں۔ جسٹس خالداسحاق نےدرخواستگزار وکیل سے استفسار کیا،آپ کے پٹیشنر کہاں ہیں؟ سرنڈر کیے بغیر کیسے اپیل دائرہوسکتی ہے؟وکیل نےمؤقف دیا کہ ان کے مؤکلوں نے اپیل فائل کررکھی ہے جو ابھی سماعت کیلئے مقرر نہیں ہوئی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ٹی وی یا اخبارنہ دیکھنا بھی ہنڈی کیپ ہے۔ مجھے توگزشتہ روز میڈیا سے معلوم ہوا کہ ان کے مستقل وارنٹ گرفتاری جاری ہو چکے ہیں۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد سماعت19 اگست تک ملتوی کردی۔
 

Ansa Awais

Content Writer