ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نجی حج کوٹہ: وزارتِ مذہبی امور سمیت فریقین کو نوٹس جاری

نجی حج کوٹہ: وزارتِ مذہبی امور سمیت فریقین کو نوٹس جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نجی حج کوٹہ کی تقسیم کے خلاف دائر درخواست پراسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارتِ مذہبی امور سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعظم خان نے تحریری حکم نامہ جاری کیا،درخواست گزارکے وکلاء کے مطابق حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے ذریعے کوٹہ کی تقسیم غیر قانونی ہے، سال 2025 میں حج سے رہ جانے والے حاجیوں کو 2026 میں ترجیح دی جائے۔
 درخواست گزاروںکے وکلاءنے استدعاکی کہ نجی حج کوٹہ 50 فیصد پر بحال کیا جائے،حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کو انتظامی امور سے الگ رکھا جائے۔

درخواست گزاروں کے وکلاء کے مطابق وفاقی حکومت حج و عمرہ ریگولیشنز ایکٹ 2024 کی خلاف ورزی کررہی ہے، عدالت نے فریقین سے آئندہ سماعت پر تحریری جواب طلب کر لیا۔
درخواست گزاروں کی جانب سے وکلاء شیخ خضر رشید اور شاہینہ شہاب عدالت پیش ہوئے۔