ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آمنہ شگری نے 7027 میٹر بلند سپانٹک چوٹی سر کر کے نئی تاریخ رقم کر دی

آمنہ شگری نے 7027 میٹر بلند سپانٹک چوٹی سر کر کے نئی تاریخ رقم کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :شگر کی نوجوان کوہ پیما آمنہ شگری نے 7027 میٹر بلند سپانٹک چوٹی سر کر کے نئی تاریخ رقم کر دی، یہ کامیابی انہوں نے اپنے ساتھی کوہ پیما محبوب علی کے ہمراہ حاصل کی۔

چوٹی پر پہنچ کر آمنہ شگری نے قومی پرچم سبز ہلالی کو لہرا کر ملک کا نام روشن کیا۔ اس کے ساتھ ہی آمنہ شگری شگر کی پہلی خاتون کوہ پیما بن گئیں جنہوں نے سات ہزار میٹر سے بلند چوٹی کو فتح کیا ہے۔

قبل ازیں آمنہ شگری نے 6000 میٹر بلند خسر گنگ چوٹی سر کرنے کا اعزاز بھی حاصل کیا ہے اور وہ ٹو ایکسپڈیشن ٹیم کی رکن بھی رہ چکی ہیں۔

آمنہ شگری نے کہا ہے کہ میری یہ کامیابی میں پاکستان کے نام وقف کرتی ہوں، اور میرا خواب ہے کہ دنیا کی دوسری سب سے بلند چوٹی، ماؤنٹ ٹو، پر بھی سبز ہلالی پرچم لہرا سکوں۔