فاران یامین:لاہور پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی ترسیل کی کوشش ناکام بنا دی اور خاتون سمیت 3 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق چوکی انچارج اعوان ڈھائے والا بشارت علی کی ٹیم کے ہمراہ کارروائیاں جاری ہیں،دوران پٹرولنگ ریکارڈ یافتہ خاتون سمیت 3 منشیات کو فروش رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ،ملزمان عاطف اور سلمی ٰشاہین سے لاکھوں روپے مالیت کی 3 کلو چرس برآمد کر لی گئی ہے۔
ایس پی کینٹ کا کہنا تھا کہ دوسری کارروائی میں ملزم بادام خان سے 660 گرام آئس برآمد کر لی گےگئی،ملزمان کے دیگر ساتھیوں کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کیلئے حوالے انوسٹی گیشنز کر دیا ہے۔