ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عوام کو مفت سولر سسٹم کیسے ملے گا؟ طریقہ کار طے

عوام کو مفت سولر سسٹم کیسے ملے گا؟ طریقہ کار طے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  عوام کے لیے صوبائی حکومت مفت سولر سسٹم اسکیمز متعارف کرا رہی ہے، جن کا مقصد بجلی کے بڑھتے ہوئے بلوں سے نجات دلانا اور صاف توانائی کی طرف منتقل ہونا ہے۔ سندھ حکومت نے بھی صوبے کے کم آمدنی والے طبقے کے لیے ایک جامع منصوبہ ڈیزائن کیا ہے جس کے تحت غریب خاندانوں کو مفت سولر پینل فراہم کیے جا رہے ہیں۔

سندھ سولر انرجی پراجیکٹ کے تحت رواں سال کے آغاز میں 2 لاکھ سولر ہوم سسٹمز کی تقسیم کا آغاز ہوا تھا۔ پہلے مرحلے کی کامیابی کے بعد چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مزید 3 لاکھ یونٹس کی خریداری کی منظوری دی، اور اب ایک لاکھ 30 ہزار مزید خاندانوں کو سولر سسٹم دیے جا رہے ہیں۔

یہ اسکیم ان افراد کے لیے ہے جن کا بجلی کا استعمال پچھلے 6 ماہ میں ماہانہ 100 یونٹس سے کم رہا ہو، اور جو پہلے کسی سولر اسکیم سے مستفید نہ ہوئے ہوں۔ درخواست گزار کو اپنا قومی شناختی کارڈ اور بجلی کا حالیہ بل درخواست فارم کے ساتھ منسلک کر کے، یونین کونسل چیئرمین یا کسی گزیٹڈ افسر سے تصدیق کے بعد جمع کرانا ہوگا۔ درخواست آن لائن جمع کرائی جائے گی اور اس کی آخری تاریخ 20 اگست 2025 مقرر کی گئی ہے۔

اگر درخواستوں کی تعداد مقررہ کوٹے سے زیادہ ہوئی تو قرعہ اندازی کے ذریعے مستفید ہونے والوں کا انتخاب کیا جائے گا۔ انتخاب کے لیے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیٹا کو بنیاد بنایا جا رہا ہے، اور ہر ضلع میں ہر ہفتے تقریباً 400 کٹس تقسیم کی جا رہی ہیں۔ اس عمل میں شفافیت کے لیے معتبر این جی اوز جیسے ہینڈز، ایس آر ایس او اور سافکو کی معاونت حاصل کی گئی ہے۔

سولر ہوم سسٹم کٹ میں ایک 80 واٹ سولر پینل، 18Ah لیتھیم آئرن فاسفیٹ بیٹری کے ساتھ اسمارٹ پاور مینجمنٹ یونٹ، ایل ای ڈی بلب، ڈی سی پیڈسٹل فین اور موبائل چارجنگ پورٹس شامل ہیں۔

 واضح رہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بھی عوام کو مفت سولر سسٹم کی فراہمی کے منصوبے جاری ہیں۔