ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور؛ زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق، 3 افراد زخمی

لاہور؛ زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق، 3 افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان : لاہور میں شمالی چھاؤنی کے علاقے گلدشت ٹاؤن میں زیر تعمیر مکان کی چھت گر گئی۔ 

پولیس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 4 افراد کمرے کا لینٹر جیک سے اٹھا رہے تھے کہ لینٹر گر گیا۔ تینوں زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سروسز ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جن کی حالت اب تسلی بخش ہے۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کی میت تحویل میں لے کر مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔