ایشئین جونئیر اسکواش چیمپئین شپ؛ پاکستان کی انڈیا پر فتح,سیمی فائنل میں رسائی

Aryan Khalil. Asian Junior Squash Champion Ship, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے انڈر 13 مقابلوں میں پاکستان کے دونوں کھلاڑی سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔احمد رایان خلیل نے انڈیا کے اریامن سنگھ کو شکست دی۔

 احمد رایان نے انڈین پلیئر کے خلاف میچ  تین - ایک سے جیتا۔

پاکستانی پلیئر نے پہلا گیم ہارنے لے بعد کم بیک کرتے ہوئے تین مسلسل گیمز جیتے۔

نعمان خان نے ملائشیا کے یالوانتھن روی کمار کو  تین - صفر سے زیر کیا، انڈر 15 میں ابراہیم زیب کو انڈیا کے آریان دیودن نے شکست دیدی۔

انڈر 17 میں عبداللہ نواز پہلے ہی سیمی فائنل میں جگہ بناچکے ہیں۔