ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہباز گل کو فوری ہسپتال سے ڈسچارج نہ کرنے کا فیصلہ   

شہباز گل،تحریک انصاف،رہنما،پمز ہسپتال،سٹی42
کیپشن: Shahbaz gill in hospital,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پمز ہسپتال میں زیرعلاج پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو فوری طور پر ڈسچارج نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ نے شہباز گل کو فوری ڈسچارج نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، شہباز گل جمعہ کی صبح تک پمز ہسپتال میں زیر علاج رہیں گے ۔ہسپتال ذرائع کا مزید کہناہے کہ شہباز گل کی بعض ٹیسٹ رپورٹس رات کو موصول ہوں گی ، شہباز گل کے تمام ٹیسٹ کے نتائج مدنظر رکھ کر ڈسچارج کرنے کا فیصلہ ہو گا۔

 دوسری جانب اسلام آباد انتظامیہ نے پمز ہسپتال کو سب جیل قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے، شہباز گل کو جس کمرے میں رکھا گیا ہے اسے ہی سب جیل قرار دیا جائے گا ،آئی جی اور ڈپٹی کمشنر نے چیف کمشنر کو سب جیل کیلئے خط لکھ دیا۔

ذرائع کاکہناہے کہ شہباز گل کو دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی بجائے اسلام آباد رکھا جائے گا، شہباز گل کے ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد سب جیل کا سٹیٹس بھی بدل سکتا ہے، ذرائع کا مزید کہناہے کہ چیف کمشنر کے نوٹیفکیشن کے بعد پمز ہسپتال کو باقاعدہ سب جیل قرار دے دیا جائے گا۔