ن لیگی رہنما کا حمزہ کو اپوزیشن لیڈر بنانے کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار

Hamza Shahbaz
کیپشن: Hamza Shahbaz
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم)  پاکستان مسلم لیگ( ن )کے ایم پی اے چودھری یاسین سوہل نےحمزہ شہبازکو اپوزیشن لیڈر  پنجاب اسمبلی بنانے  کے فیصلے پر  تحفظات کا اظہار کردیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما چودھری یاسین سوہل نے سٹی 42 سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ ہر ایم پی اے اپوزیشن یا وزیراعلیٰ بن سکتا ہے، حمزہ شہباز پہلے بھی اپوزیشن لیڈر اور وزیراعلیٰ رہ چکے ہیں، اب کسی اور ایم پی اے کو اپوزیشن لیڈر بنایاجانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ میری ذاتی رائے یہ ہے کہ اور لوگوں کو بھی موقع ملنا چاہیے، وقت کی اہم ضرورت ہے کہ باقی لوگوں کو بھی موقع ملنا چاہیے،  اگرکوئی امیدوار نہیں ہوتا تو پھر حمزہ شہبازشریف ہی اپوزیشن لیڈربنیں گے، حمزہ شہباز کو کہوں گا کہ پارٹی کو منظم کریں ، ایم پی اے اور کارکن اس وقت مایوس ہیں۔