ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لڑکوں کی گن پوائنٹ پر برہنہ ویڈیو بنانے کا شرمناک کھیل بے نقاب

 لڑکوں کی گن پوائنٹ پر برہنہ ویڈیو بنانے کا شرمناک کھیل بے نقاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اسلام آبادمیں لڑکوں کی گن پوائنٹ پر برہنہ ویڈیو بنائے جانے کا شرمناک اسکینڈل سامنے آگیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم اسلام آباد  نےملزمان کا تمام ڈیٹا حاصل کر لیاجبکہ ایک ملزم حامد شہزاد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔  ملزمان نے تین رکنی گروہ بنا رکھا تھا جو کہ سوشل میڈیا پر لڑکوں سے دوستی کرتے تھے۔ دوستی کے بعد کسی جگہ بلا کر گن پوائنٹ پر برہنہ ویڈیو بنائی جاتی تھی۔

ویڈیو بنا کر لڑکوں کو بلیک میل کیا جاتا تھا، ملزمان نے ایک لڑکے سے 28ہزار روپے ایزی پیسہ کے زریعے بٹور لئے۔  دیگر دو ملزمان میں زین اور سیف اللہ کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، ملزمان نے بارہ کہو میں اپنا نیٹ ورک بنا رکھا تھا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer