بزدارحکومت کے ترجمانوں کی تعداد کابینہ ارکان سے بھی زیادہ

بزدارحکومت کے ترجمانوں کی تعداد کابینہ ارکان سے بھی زیادہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (قذافی بٹ) پنجاب حکومت نے اپنی کارکردگی سے صوبے کے عوام کو آگاہ کرنے کیلئے57 شخصیات کو مامور کر دیا۔ 

ذرائع کے مطابق حکومت کے ترجمانوں میں8 وزراء ،6 خواتین ارکان اسمبلی اور 29 پارٹی رہنما شامل ہیں جبکہ8 شخصیات پنجاب حکومت کی ترجمان بھی اور سرکاری اداروں کے عہدیدار بھی ہیں۔

پنجاب حکومت کے ترجمانوں کی تعداد کابینہ ارکان سے بھی زیادہ ہے، بزدارحکومت کے ترجمانوں میں صوبائی وزراء میاں محمودالرشید، اسلم اقبال، ڈاکٹر یاسمین راشد، ڈاکٹر مراد راس، وزراء میں راجہ یاسر ہمایوں،عنصر مجید اور ہاشم ڈوگر شامل ہیں، پنجاب حکومت کے ترجمانوں میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین سید یاور بخاری، 6 خواتین اراکین اسمبلی سعدیہ سہیل رانا، مسرت جمشید چیمہ، سمابیہ طاہر، رکن اسمبلی میمونہ وحید، سبین گل اور ثانیہ کامران بھی شامل ہیں۔

 پارٹی کے 29 رہنما بھی پنجاب حکومت ترجمانی کے فرائض سرانجام دیں گے، اعجاز احمد چودھری، شوکت بسرا، محمد مدنی، عاطف چودھری اور ڈاکٹر زرقا تیمور بھی شامل ہیں، ناصر سلمان، ملک اعظم، ڈاکٹر شاہد صدیق اور فاطمہ چدھڑ بزدار سرکار  کے ترجمان بھی ہیں اورمختلف اداروں میں بھی فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ 

دوسری جانب پنجاب حکومت اور اتحادیوں کے درمیان معاملات بہترہونے لگے، سپیکر پنجاب اسمبلی کی سربراہی میں ارکان اسمبلی  کا وفد آج وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کرے گا۔

ذرائع کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی کی سربراہی میں ارکان اسمبلی وزیراعلی پنجاب سے ملاقات کریں گے، جس میں 70 ایم پی ایز اور ایم این ایز شامل ہوں گے، تمام محکمانہ سیکرٹریز کو بھی ملاقات میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے، سیکرٹریزکو فنڈز اور منصوبوں سے متعلق محکمانہ بریفنگ تیار کر کے لانے کا حکم دیا گیاہے۔ ملاقات میں ترقیاتی فنڈز اور حلقے کے مسائل پر بات کی جائے گی۔وزیراعلیٰ پنجاب ارکان اسمبلی کے اعزاز میں 90 شاہراہ قائداعظم پر عشائیہ بھی دیں گے۔

 

Sughra Afzal

Content Writer