محسن نقوی  کی کاوشیں رنگ لے آئیں، محکمہ پاسپورٹ  کے فنڈز کا معاملہ حل

محسن نقوی  کی کاوشیں رنگ لے آئیں، محکمہ پاسپورٹ  کے فنڈز کا معاملہ حل
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (اویس کیانی)وزیر داخلہ کاپاسپورٹ  کے حوالے سےعوام کو درپیش  مسائل  کا حل کرنے کا مشن ،اہم پیشرفت سامنے آگئی ، وزیر داخلہ محسن نقوی  کی کوششوں سے محکمہ پاسپورٹ کو درکار فنڈز کا معاملہ حل ہو گیا۔

 ذرائع کے مطابق  پاسپورٹ کا موجودہ بیک لاک ختم کرنے کے لیے وزرات خزانہ کی  جانب سے فنڈز جاری کر دئیے گئے،پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے 6 ڈیسک ٹاپ پرنٹنگ مشینز ، 2 ای پاسپورٹ مشینوں کی خریداری  کے لیے ٹینڈرز کا  انٹرنیشنل اشتہار دے دیا گیا ۔
 پاسپورٹ کی چھپائی میں استعمال ہونے والے لایمینیشن پیپرز کے ٹینڈرز کا بھی انٹرنیشنل اشتہار دے دیا گیا.

 ذرائع کا کہناہے کہ  جلد پاسپورٹ کی مشینری اور لایمینیشن کی خریداری مکمل کر لی جائے گی اور پاسپورٹ بیک لاک ختم ہو جائے گا،اس وقت پاسپورٹ آفس افرادی قوت ، پرنٹنگ مشینز ،لائمنیشن پیپرز کی کمی کا شکار ہے۔

 پاسپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ  روازنہ کی بنیاد پر 20سے 25ہزار پاسپورٹ کی پرنٹنگ جاری ہے۔

 واضح رہے کہ  ملک بھر سے روازنہ کی بنیاد پر 40سے 45ہزار  پاسپورٹ اجراء کی درخواستیں موصول ہورہی ہیں ،تاحال پاسپورٹ آفس  میں جنوری میں موصول ہونے والی درخواستوں پر پاسپورٹ پرنٹنگ جاری ہے۔