سابق چیف جسٹس کی غیر ملکی شہریت کی سختی سے تردید

سابق چیف جسٹس کی غیر ملکی شہریت کی سختی سے تردید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ملک اشرف ) سابق چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے غیر ملکی شہریت کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ غیر ملکی شہریت لینے کا سوچ بھی نہیں سکتے، میرا جینا مرنا پاکستان کیلئے ہے۔

سابق چیف جسٹس پاکستان نے گارڈن ٹاؤن پر اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کے لئے آنے والے خواجہ طارق رحیم سمیت دیگر وکلاء سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مہمند ڈیم کے کام پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ڈیم کا مرحلہ وار کام ہورہا ہے، تعمیر پر پیش رفت ہو رہی ہے جبکہ مہمند ڈیم کے کام کی پیش رفت کو حکومت دیکھنا ہے۔

سابق چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کا مزید کہنا تھا کہ نومبر میں بھاشا ڈیم کی تعمیر کا کام شروع ہو جائے گا، ڈیم کی تعمیر کیلئے عوام کا پیسہ سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں محفوظ ہے۔ ڈیم کیلئے عوامی پیسے کی نگرانی سپریم کورٹ کر رہی ہے۔