ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولین کرین ویلج لاہور میں امریکی قونصل جنرل تعینات

کولین کرین ویلج لاہور میں امریکی قونصل جنرل تعینات
کیپشن: City42 - US consulate
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) لاہور میں تعینات   نئی امریکی قونصل جنرل کولین کرین ویلج نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

سٹی 42 کے مطابق لاہور قونصل جنرل میں ذمہ داری سنبھالنے سے پہلے کولین کرین ویلج کابل کے سفارتخانے میں ڈپٹی پبلک افیئر کی عہدے پر فائز تھیں۔ وہ اس سےقبل منگولیا اور آذربائیجان میں سفارتی ذمہ داریاں بھی ادا کرچکی ہیں، کولین کرین امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ اور مختلف سفارتی مشنز کا بھی حصہ رہی ہیں۔

واضح رہےکہ کولین کرین ویلج نے الزبتھ کنیڈی ٹروڈو کی جگہ ذمہ داری سنبھالی ہے۔ الزبتھ کینڈی اب شمالی آئرلینڈ میں امریکی قونصل جنرل کے طور پر کام کریں گی۔

Sughra Afzal

Content Writer