علی ساہی: آئی جی پنجاب نے گریڈ19میں ترقی پانیوالے6ریگولرافسران کواپنی سیٹوں پرکام جاری رکھنےکاحکم دے دیا جبکہ چارایکٹنگ چارج پرترقی پانیوالےافسران کوبھی اپنی سیٹوں پرکام جاری رکھنےکاحکم دیاہے۔
نوٹیفیکشن کے مطابق آئی جی پنجاب نےکیپٹن (ر)محمد اجمل کو اے آئی جی آپریشنز ساؤتھ پنجاب ملتان،ایس ایس پی محمد راشد کو ایس ایس پی انٹیلی جنس سی ٹی ڈی پنجاب ، ایس ایس پی کیپٹن (ر)دوست محمد کو ڈی پی او ساہیوال ،ایس ایس پی محمد عمران ملک کو ایس ایس پی سروے سپیشل برانچ پنجاب اورایس ایس پی محمد عمران کو ڈی پی او بہاولنگر کام جاری رکھنےکاحکم دیاہے۔
نوٹیفیکشن میں ایس ایس پی محمد عاصم کو اے آئی جی انفارمیشن ٹیکنالوجی پنجاب،ایس ایس پی محمد عمران کو ڈی پی او راجن پور ،کیپٹن (ر)علی بن طارق کو ڈی پی او لودھراں ،ایس ایس پی تصور اقبال کوڈی پی او وہاڑی جبکہ ایس ایس پی عبدالوہاب کو بھی ایس ایس پی سی سی ڈی ساہیوال کام جاری رکھنے کا حکم دیا گیاہے۔