سٹی 42: راولپنڈی بارانی یونیورسٹی بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری ہوگیا ۔
سیکورٹی وجوہات کی بنا پر یونیورسٹی کا مین کیمپس اور تمام ملحقہ ادارے 26 اپریل تک بند رہیں گے۔یونیورسٹی کی بندش کا اطلاق 18 اپریل سے 26 اپریل تک ہوگا، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔
جامعہ میں فزیکل کلاسز معطل، تمام تدریسی عمل آن لائن موڈ پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔
مقامی انتظامیہ کی ہدایت پر ہاسٹلز میں مقیم تمام طلبہ کو فوری طور پر کمرے خالی کرنے کا حکم جاری کردیا گیا ۔
تمام اساتذہ اور اسٹاف ممبران کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔
