ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل 11: لاہور قلندرز کا راولپنڈیز کو جیت کیلئے 211 رنز کا ہدف

پی ایس ایل 11: لاہور قلندرز کا راولپنڈیز کو جیت کیلئے 211 رنز کا ہدف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے 27ویں میچ میں لاہور قلندرز نے راولپنڈیز کو جیت کےلیے 211 رنز کا ہدف دے دیا۔  

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز بنائے۔ فخر زمان نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے 54 گیندوں پر 84 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ 

نوجوان محمد فاروق نے 41 گیندوں پر 63 رنز بنائے جبکہ عبداللّٰہ شفیق 18 گیندوں پر 26 رنز بنا کر آؤٹ رہے۔ اختتامی لمحات میں آصف علی نے 6 گیندوں پر 18 رنز بنا کر ٹیم کو 200 کا ہندسہ بھی عبور کروایا۔ 

راولپنڈیز کی جانب سے محمد عامر اور رضا اللہ نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

خیال رہے کہ لاہور قلندرز گزشتہ تین میچز میں شکست کھا چکے ہیں جبکہ راولپنڈیز کی ٹیم اب تک ایونٹ میں کوئی میچ نہیں جیت سکی ہے۔