سٹی 42: سی ایم پنجاب نیشنل میراتھن اینڈ سائیکل ریسز کل لاہور میں ہوگی
چار کیٹگریز پر مشتمل ریسوں کے فاتحین میں 38 لاکھ روپے کے کیش انعامات تقسیم ہونگے.ریسز میں حصہ لینے کے لیے 11 ہزار سے زائد اتھلیٹس نے اپنی رجسٹریشن کرا رکھی ہے
اکیس کلو میٹر مردوں کی میراتھن کے ساتھ اکیس کلومیٹر سائیکل ریس بھی ہوگی۔ خواتین کے لیے 5 کلو میٹر میراتھن اور سائیکل ریس ہوگی۔
فیملیز کے لیے دو کلو میٹر ریس رکھی گئی ہے۔ ویل چیئرز کے لیے ایک کلو میٹر ریس رکھی گئی ہے۔یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام ریسز صبح 6 بجے لبرٹی گول چکر سے شروع ہونگی۔۔ میراتھن ریس اور سائیکل ریس لبرٹی چوک سے شروع ہونگی
جیل روڈ،فیروز پور روڈ،کینال روڈ،جناح ہسپتال اور برکت مارکیٹ سے ہوتے ہوئے ریس واپس لبرٹی پہنچ کر ختم ہوگی۔