سٹی 42: چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کرتے ہوئے کہا ماہ ذیقعد کا چاند نظر آگیا ہے۔
مولانا عبدالخبیر آزاد کے اعلان کے مطابق یکم ذیقعد بروز 19 اپریل اتوار کو ہوگی، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے اس کا باقاعدہ اعلان کیا۔
ملک کے مختلف علاقوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔ یکم ذیقعد 1447 ہجری بروز اتوار 19 اپریل 2026 کو ہوگا۔
سپارکو کے مطابق نیا چاند 17 اپریل کو شام 4:52 بجے پیدا ہوا تھا، اور 18 اپریل کی شام رویت کے امکانات بہت روشن تھے۔
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے کہا ملک بھر میں کہیں مطلع صاف اور کہیں ابر آلود رہا، ملک کے مختلف علاقوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔
دعا ہے اللہ پاکستان کو اندرونی و بیرونی خطرات سے محفوظ فرمائے۔خطے میں امن کے لیے فیلڈ مارشل عاصم منیر و وزیر اعظم شہباز شریف کی کوششوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ملکی اعلی لیڈرشپ نے پاکستان کا نام فخر سے بلند کردیا۔