اسرارخان : لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ بدستور جاری ہے مختلف علاقوں میں 263 ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق اور 334 افراد زخمی ہوئے۔
ریسکیو حکام کےمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں ٹریفک حادثات کی زد میں آ کر ایک شخص جاں بحق اور 334 افراد زخمی ہوئے 110 شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گی ہے۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ224 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی جبکہ ٹریفک حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔